کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی قریبی گلی میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق موقع سے 30 بور پستول کے 5 خول ملے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول لڑکا اندرون سندھ کے علاقے گمبٹ کا رہنے والا تھا جو ہجرت کالونی میں رہائش پذیر تھا۔
حکام کے مطابق مقتول لڑکی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، مقتول لڑکے کی موٹر سائیکل اسی گلی سے ملی ہے۔
اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیوز چیک کررہے ہیں تاحال یہ بات سامنے آئی کہ جیسے ہی فائرنگ ہوئی ایک 4 وہیل گاڑی تیزی کے ساتھ وہاں سے گزری تھی۔