• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جلسہ عام، کنٹینرز سے عوامی مشکلات میں اضافہ

Karachi Rally Increase Public Troubles Container In Karachi
افضل ندیم ڈوگر....کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کے جلسے کے بعد مزار قائد کے اطراف کی سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز ابھی تک نہیں ہٹائے گئے جس کی وجہ سے اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا ہے اور ہفتے کے پہلے ورکنگ ڈے پر شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

نیو ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی اور ایم اے جناح روڈ پرکنٹینر کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود جوں کے توں پڑے ہیں۔ ابھی تک نہ تو انتظامیہ نے اور نہ ہی جلسہ کرنے والوں نے ان کنٹینرز کو ہٹانے کا کوئی مناسب بندوبست کیا ہے۔

عام لوگوں کے ذہنوں میں اس غفلت کو لے کر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ جو لوگ عوام کی حالت سدھانے اور اسے راحت دینے کا دعویٰ کررہے ہیں انہیں پہلے اپنے اقدامات کی وجہ سے عوام کو ہونے والی تکلیف پر بھی نظر ڈالنا ہوگی۔
تازہ ترین