• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی

افغانستان میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ پہنچادی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں بھارت سے افغانستان پہنچائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہنگامی منظوری تک ویکسین اسٹوریج کی جائے گی۔


چین سے بھی جلد ہی ویکسین کی 2 لاکھ خوراکیں افغانستان کو دی جائیں گی، افغانستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 55 ہزار سے زیادہ اور اموات 2 ہزار سے زائد ہیں۔

تازہ ترین