• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز: آٹے، چینی کی مد میں 14 ارب کی بے ضابطگی کی نشاندہی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2019-20 کے کھاتوں کے آڈٹ میں آٹے چینی کی مد میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ رپورٹ تیار کرلی گئی جو آڈیٹر جنرل کو پیش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹر شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے 15 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ دیگر اشیاء کی خرید و فروخت میں 32 کروڑ روپے کی بدعنوانی کی نشاندہی بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے متن کے مطابق چینی، آٹے کی خریداری میں دو ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین