• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 14 روبینہ دلیک کو ہی جیتنا چاہیے: بپاشا باسو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو بھی بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی سب سے مضبوط اور معروف اُمیدوار روبینہ دلیک کو سپورٹ کرنے میدان میں آگئیں۔

اس ضمن میں بپاشا باسو نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روبینہ دلیک کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

بپاشا باسو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں روبینہ دلیک کی وہ تصویر شیئر کی جو بگ باس کے سیزن 14 کے دوران لی گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بگ باس کا سیزن 14 دیکھ رہی ہوں اور روبینہ دلیک اس سیزن کی سب سے مضبوط اُمیدوار ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سیزن کی فاتح روبینہ دلیک کو ہی بننا چاہیے۔‘

بپاشا باسو نے مزید کہا کہ ’میری نیک خواہشات اور دعائیں روبینہ دلیک کے ساتھ ہیں۔‘

واضح رہے کہ روبینہ دلیک کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ تھے لیکن وہ رواں ہفتے اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے۔

روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ روبینہ دلیک نے 2006 میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے دو سال بعد 2008 میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب روبینہ دلیک کو بگ باس 14 کی مقبول ترین اُمیدوار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس شو کے سامعین روبینہ دلیک کو شو کی ابتداء سے ہی بہت سپورٹ کررہے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کی جیت کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین