• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں تصوف اور اس کے بارے میں 12ویں صدی کے مسلمان اسکالر ، شاعر اور فلسفی ابن عربی کے خیالات اور نظریات کو بخوبی انداز میں پیش کیا گیا تھا۔


عمران خان نے تصوف میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو یہ ویڈیو دیکھنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

وزیراعظم کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمران خان کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔


اُنہوں نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ابن عربی کی تعلیمات شیئر کیں اور صارفین کو اُنہیں دیکھنے کا مشورہ بھی دیا۔‘

واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی ‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر گزشتہ سال یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانیوں پر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین