• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابن عربی اور ارطغرل کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ڈرامے میں ارطغرل اور اپنی پہلی ملاقات کی یاد تازہ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عثمان سیقوت نے ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ایک یادگار ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔


مذکورہ ویڈیو کلپ میں وہ منظر دِکھایا گیا ہے کہ جب ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل کی پہلی مرتبہ ابن عربی سے ملاقات ہوتی ہے۔

اس منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابن عربی اپنے شاگرد کے ساتھ جنگل میں ایک بےبس ہرن کے بچے کی جان بچارہے ہیں اور ارطغرل محبت بھری نگاہوں سے ابن عربی کی طرف دیکھ رہا ہے۔

یہ خوبصورت ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے عثمان سیقوت نے لکھا کہ ’ابن عربی اور ارطغرل کی پہلی ملاقات۔‘

ہزاروں مداحوں کی جانب سے عثمان سویقوت کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے جن میں بڑی تعداد میں اُن کے پاکستانی مداح بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی ‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر گزشتہ سال یکم رمضان سے اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانیوں پر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین