• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مودی کو بدنام کرنے کا کیس، گوگل چیف کا نام مقدمہ سے خارج

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ورانسی میں پولیس نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور 17دیگر افراد کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کو بدنام کرنے کے الزام میں گزشتہ ہفتے (6 فروری) کو بہیلوپور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا۔

تاہم جمعہ (آج) کو پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ اب ایف آئی آر میں سے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کا نام نکال دیا گیا ہے۔

ایک پولیس افسر نے جوکہ اس کیس سے منسلک ہیں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گوگل چیف ایگزیکٹو اور گوگل انڈیا کے تین دیگر اعلیٰ افسران جن میں سنجے کمار گپتا کا نام بھی شامل ہے، اس وجہ سے نکالے گئے کہ وہ اس کیس میں ملوث نہیں پائے گئے۔  


پولیس کے مطابق یہ ایف آئی آر ایک مقامی شہری کی شکایت پر درج کی گئی تھی جس نے دعویٰ کیا تھا کہ جب اس نے ایک واٹس گروپ پر ایک ویڈیو پر اعتراض کیا تو  اسے اپنے موبائل فون پر ساڑھے آٹھ ہزار دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں۔

اس نے مزید کہا کہ جبکہ اس کے بعد یہی ویڈیو یو ٹیوب پر بھی چلائی گئی جہاں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اسے دیکھا۔ گوگل کی جانب سے اس پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین