• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ بنانے والی لڑکی کا ویڈیو پیغام

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بنانے والی لڑکی کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آیا ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے۔‘

لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہورہی ہے۔

اس دلچسپ ویڈیو کو بنانے والی لڑکی دانا نیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

دنا نیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا کہ میں اس قدر خوش ہوں کہ اپنے خوشی اور جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ لوگ میری ویڈیو دیکھ کر ناصرف خوش ہورہے ہیں بلکہ اس پر مختلف میمز بھی بنا رہے ہیں۔

دنا نیر نے کہا کہ ’زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی میری ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تو اس پر گانا بھی تیار ہوگیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میری مزاحیہ ویڈیو کو سراہا۔‘

دنا نیر نے مزید کہا کہ ’میں نے یہ ویڈیو صرف تفریح مواد کے لیے بنائی تھی اور میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہ اس قدر مقبول ہوگی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی۔

معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہیں، اُنہوں نے پاکستانی لڑکی کی ایک اس دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا ہے۔


پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ بھی دانا نیر کا یہ انداز فالو کرتے ہوئے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

دنا نیر کے ڈائیلاگز کو پسند کرتے ہوئے پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

تازہ ترین