• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا


سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ آج چُھٹی کے روز بھی جاری ہے، پنجاب سے 11 خالی نشستوں کے لیے اب تک 17 امیدوار کاغذات جمع کروا چکے ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لیے آج 11 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، صوبے سے مجموعی طور پر 25 کا غذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اب تک 100 کاغذات نامزدگی موصول ہو چکے ہیں۔

جنرل نشستوں کے لیے51، ٹیکنوکریٹس کے لیے 18، خواتین نشستوں پر 24 اور اقلیتی نشستوں کے لیے 8 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی، پرویز رشید، مشاہد اللّٰہ خان، کامل علی آغا، فاروق ایچ نائیک، تاج حیدر، سیف اللّٰہ نیازی، شیری رحمان، سعدیہ عباسی، حفیظ شیخ  سمیت مختلف جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

تازہ ترین