• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر نے انتہائی قلیل عرصے میں سنگِ میل عبور کرلیا

تین جملوں پر مبنی مختصر ویڈیو سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔

پاوری گرل کے نام سے مشہور دنانیر مبین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک انتہائی قلیل عرصے میں ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

دنانیر کی ’پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو وائرل ہونے سے قبل اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد انتہائی کم تھی لیکن چند دنوں کے اندر ہی اُن کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

پاوری گرل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک دو سو سے زائد پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی منفرد ویڈیوز اور دلکش تصاویر شامل ہیں۔

دوسری جانب دنانیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ہزار سے زائد صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سینکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

دیکھتے ہی دیکھتے دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

تازہ ترین