• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ بنانے والی لڑکی کی نئی ویڈیو مقبول

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ 

انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی معروف انسٹاگرامر دنا نیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔


دنا نیر نے اپنی نئی ویڈیو اُس گانے پر بنائی جو بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے نے دانا نیر کے ان ڈائیلاگز ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ پر تیار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانا نیر سُرخ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ساتھ اُن کی دو سہیلیاں بھی موجود ہیں جنہوں نے سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز زیب کی ہوئی ہے۔

دنا نیر اور اُن کی سہیلیاں یشراج مکھاٹے کے اس تیار کردہ گانے پر بڑی ہی شاندار اداکاری کررہی ہیں جسے دیکھ کر ہر کوئی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دنا نیر نے کیپشن میں لکھا کہ ’پاوری تو اب شروع ہوگی۔‘

اُنہوں نے صارفین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میری طرف سے آپ سب کے لیے اب کیا دلچسپ آنے والا ہے؟‘

دنا نیر نے کہا کہ ’میں اپنے مداحوں کے لیے بہت جلد کچھ دلچسپ لانے والی ہوں جسے دیکھ کر آپ سب یقیناََ بہت خوش ہوں گے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں میرے ڈائیلاگز پر گانا تیار کرنے کے لیے یشراج مکھاٹے کی بےحد شکرگزار ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے۔‘

لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہورہی ہے۔

پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی۔

معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہیں، اُنہوں نے پاکستانی لڑکی کی ایک اس دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ بھی دانا نیر کا یہ انداز فالو کرتے ہوئے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

دنا نیر کے ڈائیلاگز کو پسند کرتے ہوئے پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

تازہ ترین