• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست تو شکست ہوتی ہے، جس انداز میں بھی ہو: محمد رضوان

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لیگ کے پہلے میچ میں تین وکٹوں سے شکست کے بعد کہا کہ شکست تو شکست ہوتی ہے، جس انداز میں بھی ہو۔


انہوں نے کہا کہ 150رنز کے باوجود پلیئرز نے محنت کی، ہم نے دس پندرہ رنز کم کیے۔

کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے شروع میں جارحانہ کرکٹ کھیلی مگر اختتام اچھا نہ کرسکے، ہم نے محنت کی اس لئے میچ آخر تک آگیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان پی ایس ایل کا تیسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

20 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ملتان سلطانز نے 150 رنز بنائے جبکہ یہ ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے سات وکٹ کے نقصان پر آخری اوور کے آغاز میں ہی حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے نصف سنچری بھی اسکور کی مگر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرا سکے۔ ملتان سطانز کے کپتان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

تازہ ترین