• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے: یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے محمد رضوان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

یونس خان نے کہا کہ محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے وہ انگلینڈ میں بھی اچھا کھیلے، ان کی آج کی اننگز بالکل مختلف تھی۔

‏انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ایک میچور اور سینیئر پلیئر کے روپ میں نظر آرہے ہیں، ‏محمدرضوان اسی طرح کھیلتے رہے تو پاکستان کوبہت فائدہ ہوگا۔

‏یونس خان نے کہا کہ کپتان کی کارکردگی اہمیت رکھتی ہے، پرفارمنس اچھی ہو تو فیلڈ میں فیصلے بھی اچھے ہوتے ہیں۔


‏دوسری جانب یونس خان نے فہیم اشرف کیلئے کہا کہ وہ آلراؤنڈر کا کردار ادا کر رہےہیں، امید ہےفہیم اشرف عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ‏فہیم اشرف کے کھیل میں بہتری آرہی ہے۔

‏یونس خان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہوئے لیکن انہوں نے کریز پر وقت ضرور گزارا، فہیم اشرف کے لیے اسٹیج تیار تھا، جب وہ کریز پر پہنچے تو 50 اوورز ہو چکے تھے، ٹاپ آرڈرمیں ‏ایک اچھی پارٹنرشپ ہوجاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

‏انہوں نے کہا کہ کھیل کے دوسرے روزشان مسعود کا آؤٹ ہوناپاکستان ٹیم کے لیے بدقسمت رہا، کھیل کےتیسرے روز ناٹ آؤٹ سیٹ بیٹسمین کھیل رہے ہوتے تو بہت فائدہ ہوتا۔

یونس خان نے کہا کہ پارٹنر شپ لگنے سے دوسری ٹیم پردباؤ ہوتا ہے، اننگزمیں 100 رنزکی 2 سے3 پارٹنر شپ ہوجائیں تو بہت فائدہ ہوتا ہے،  نیوزی لینڈ کی اننگزمیں ایک لمبی اور2چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ لگائیں۔

تازہ ترین