• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان کے ’سُپر مین کیچ‘ نے سب کو حیران کردیا

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے 23ویں میچ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے سندھ کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

محمد رضوان کے کیچ پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سرحد پار محمد رضوان کی واہ واہ ہورہی ہے۔

سندھ کے خلاف میچ میں محمد رضوان وکٹ کیپر کی بجائے فیلڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے اور جب انور علی نے 19ویں اوورز میں چھکا لگانے کی ناکام کوشش کی تو محمد رضوان بھاگتے ہوئے آئے اور مشکل کیچ پکڑ کر انور علی سمیت تمام دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

محمد رضوان کو ’سال کا بہترین کیچ‘ یا ’کیچ آف دی ایئر‘ قرار دیا جارہا ہے۔

سندھ کی ٹیم کو اس وقت 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے اور انور علی 33 رنز کے ساتھ کریزپر موجود تھے، رضوان کے کیچ کی بدولت سندھ کی ٹیم کو دھچکا لگا۔

تاہم انور علی کے ساتھ دوسرے اینڈ پر کھڑے دانش عزیز نے میچ وننگ اننگز کھیل کر سندھ کو یقینی شکست سے بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد رضوان کی ویڈیو کو شیئر کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو سُپر مین سے تشبیہ دی۔

تازہ ترین