• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر انتہائی کٹھن تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ردالفساد کے 4 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی قیادت میں 2017 ء میں شروع ہوئے اس آپریشن میں ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر انتہائی کٹھن تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار آپریشن ردالفساد کے 4 سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی تباہی کے بعد دہشت گردوں نے پاکستان کے طول و عرض میں پناہ لینے کی کوشش کی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے عوام کی زندگی مفلوج کرنے کی ناکام کوشش کی، گوادر میں نجی ہوٹل پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ردالفساد کے تحت بڑے بڑے دہشت گرد نیٹ ورکس ختم کیے گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے، خفیہ ایجنسیوں نے سخت محنت سے بڑے دہشت گرد نیٹ ورک پکڑے، آپریشن کے دوران عارضی نقل مکانی کرنے والے 96 فیصد افراد کی گھروں کو باعزت واپسی ہوچکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پیغام پاکستان نے فرقہ واریت پر قابو پانے میں بہت مدد دی ہے، ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر انتہائی کٹھن تھا، بھرپور قومی جذبے کے ساتھ 23مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ ہوگی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ پاک فوج کو ادراک ہے کہ افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن جڑا ہے، افغانستان میں امن کےلیے پاکستان کے کردار کو ہرسطح پر تسلیم کیا گیا، ڈوزیئر پر عالمی برادری نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سوشل میڈیا جتنا پھیل چکا اسے موثر انداز میں ریگولیٹ نہیں کیا جاسکتا، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز ی کی روک تھام کے لیے بڑی حد تک کام ہوچکا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعاقب چھوڑا نہیں، ان کی باقیات بھی ختم کر رہے ہیں،دہشت گردی کے واقعات میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔

تازہ ترین