• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اسپیڈومیٹر ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج، میٹرو بس سروس بھی معطل


لاہور میں اسپیڈو بس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میٹرو بس بھی معطل کر دی، انچارج اسپیڈو بس عزیز شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے کوارٹر کی تنخواہوں کے لیے جنوری میں ہی لکھ دیا تھا، مگر فنڈز نہیں ملے۔

لاہور میں اسپیڈوبس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کلمہ چوک میں احتجاج کیا کچھ دیر کے لیے میٹرو بس سروس بھی معطل کردی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، گھروں میں فاقے پڑچکے ہیں۔

مظاہرین نے کچھ دیر بعد یہ کہتے ہوئے احتجاج ختم کردیا کہ تنخواہیں نہ ملیں تو پھر سڑکوں پر آجائیں گے۔

اسپیڈوبس کے ملازمین کے احتجاج کے باعث میٹروبس سروس کے مسافر بھی خوار ہوکر رہ گئے ہیں۔

اُدھر انچارج اسپیڈو بس سروس عزیز شاہ کہتے ہیں کہ فنڈز نہیں ملے حالانکہ پہلے کوارٹر کی تنخواہوں کے لیے جنوری میں ہی حکومت کو لکھ دیا تھا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ احتجاجی ملازمین کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

تازہ ترین