• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کے کنوارے سپر اسٹار سلمان خان کا تازہ بیان بھی اسی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی گزشتہ رات نشر کی گئی آخری قسط میں 6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ جس پر سلمان خان نے کہا کہ اگر میں مناسب وقت پر شادی کرلیتا تو آج تمہاری عمر کے پوتے پوتیوں والا ہوتا۔

رئیلیٹی شو کے ڈانس دیوانے کنٹیسٹنٹ سہیل خان جب اسٹیج پر آئے تو سلمان خان نے ان سے ان کا نام پوچھا جس پر 6 سالہ لڑکے نے کہا کہ میں آپ کے چھوٹے بھائی سہیل خان جیسا ہوں۔

واضح رہے کہ سلمان خان 55 سال کے ہوچکے ہیں اور انڈسٹری میں کنوارے سپر اسٹار کی وجہ سے بھی وہ بہت مشہور ہیں اور اکثر میڈیا ان سے شادی کے متعلق سوالات پوچھتا رہتا ہے۔

تازہ ترین