• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریما خان نے ترکی جاکر  تیر اندازی شروع کردی۔

حال ہی میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور سعدیہ خان کے ہمراہ ترکی جانے والی اداکارہ ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔


مذکورہ ویڈیو میں ریما خان کے ہاتھ میں تیر کمان موجود ہے جبکہ وہ بڑے ہی پرجوش انداز میں تیر اندازی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ریما خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’استقامت سے انسان  کامیابی کی طرف جاتا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ناکامی سے کبھی بھی مایوس نہ ہوں بلکہ جیت کا عزم کریں اور ثابت قدم رہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں پہلی بار تیر مارنے کی کوشش میں ناکام رہی لیکن دوسری بار میرا نشانہ بالکل درست جگہ پر لگا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار اس وقت ترکی میں موجود ہیں جہاں ارطغرل غازی کی ٹیم نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترکی جانے والے پاکستانی فنکاروں میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، سعدیہ خان اور ریما خان شامل ہیں۔

تازہ ترین