• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ پیٹر نے ڈیجیٹل لائیو کنسرٹ میں مختلف زبانوں میں فن کا مظاہرہ کیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگرسائرہ پیٹر نے ڈیجیٹل لائیو کنسرٹ میں سنجیدہ گائیکی لاطینی و انگلش اوپیرا، غزلوں، گیتوں کی گائیکی مختلف زبانوں میں پیش کیا۔ سائرہ پیٹر نے ملکہ پکھراج کیغزل ’ابھی تو میں جوان ہوں‘، میڈم نوجہاں کاپنجابی گانا’’چن دیا ٹوٹیا‘‘، جگجیت سنگھ کی مشہور زمانہ غزل ’’ہونٹوں سے چھولو تم میرے گیت امر کر دو ‘‘اور نور جہاں کا سدا بہار نغمہ’’اواز دے کہاں ہے دنیا میری ویران ہے، نئے انداز میں گاکر محفل میں رنگ جما دیا۔اس دوران انہیں دنیا بھرسے گیتوں اور غزلوں کی فرمائش کے پیغامات بھی ملتے رہے۔سائرہ پیٹر نے دس سے زیادہ زبانوں میں گائیکی کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔پروگرام کے میزبان ڈاکٹر سنگھ اور ۔گلوکارہ روزی نے بھی لائیو کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین