• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے سیٹ پر جمائما کیساتھ سجل کی تصویر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے سیٹ پر کھینچی گئی سجل علی کی ایک خوبصورت تصویر وائرل ہوئی ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی جمائما کی تحریر کردہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی پروڈیوسر بھی جمائمہ گولڈ اسمتھ ہیں۔وائرل ہونے والی تصویر میں سجل علی سنہری رنگ کا ایک خوبصورت فراک زیب تن کیے کھڑی ہیں جبکہ ان کے ساتھ کھڑی جمائما گولڈ اسمتھ مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔تصویر نائی بوائے نامی میوزیشن نے شیئر کی ہے، وہ بھی تصویر میں سجل اور جمائما کے ساتھ شیروانی پہنے کھڑے ہیں۔ سجل سنہری لباس میں بہت حسین لگ رہی ہیں۔اس سے قبل بھی سجل اور جمائمہ کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ تصاویر میں سجل علی اور جمائمہ خان خوشگوار موڈ میں اکٹھی بیٹھی تھیں اور جمائمہ سجل کو دیکھ کر مسکرا رہی تھیں۔پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی پوسٹ کے کیپشن میں Memories For A Life Time کے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا تھا۔

تازہ ترین