• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئرفاؤنڈیشن اور سرحد یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاونڈیشن اور سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ویب سائٹ کی ترقی اور تھیلی سیمیا کے حوالے سے بیداری و رضاکارانہ خون کے عطیہ کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا، ایم او یو پر سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمن اور فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے دستخط کئے،اس موقع پر فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان، ڈائریکٹر پراجیکٹ لائبہ فیاض اور دیگر بھی موجود تھے، ایم او یو پر دستخط کی تقریب کے دوران پروفیسر مداد خان اور میاں عتیق الرحمن کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے خیبر پختونخوا کے دو اداروںکے مابین اس تاریخی معاہدے کو ممکن بنایا۔
تازہ ترین