• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روبینہ دلیک نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنا ثقافتی پہاڑی ڈانس کر رہی ہیں۔


مذکورہ ویڈیو میں روبینہ دلیک نے سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ بڑی ہی خوبصورتی سے اپنا  ثقافتی پہاڑی ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں روبینہ دلیک ڈانس کرنے میں مگن ہیں تو وہیں اُن کے شوہر ابھینو وشکلا بھی اُن کا ساتھ دے رہے ہیں۔

روبینہ دلیک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’باس لیڈی‘ اور ’جنگل بوائے‘ کا استعمال کیا ہے۔

بگ باس 14 کی فاتح کے ڈانس کی اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد صارفین لائیک کر چکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل روبینہ دلیک نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’بگ باس کی فاتح بننا میرا خواب تھا اور مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا ہے کہ میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’میں اپنے مداحوں کے ساتھ کے بغیر یہ مقابلہ نہیں جیت سکتی تھی اور مجھے پورا یقین تھا کہ میرے مداح مجھے اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔‘

روبینہ دلیک کا مزید کہنا تھا کہ ’بگ باس 14 کا سفر میرے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا کیونکہ میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا۔‘

واضح رہے کہ روبینہ دلیک کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ تھے لیکن وہ اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین