• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواب پورا ہونے پر یقین نہیں آرہا: روبینہ دلیک

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کہتی ہیں کہ اُنہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ بگ باس جیتنے کا اُن کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

بگ باس کے سیزن 14 کی ٹرافی گھر لانے کے بعد روبینہ دلیک نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔


روبینہ دلیک نے کہا کہ ’میں تمام مداحوں کی بےحد شکرگزار ہوں کیونکہ اُن کی سپورٹ کی بدولت ہی آج میرا خواب پورا ہوا ہے۔‘

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں کہ میں کس قدر خوش ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے مداحوں کے ساتھ کے بغیر یہ مقابلہ نہیں جیت سکتی تھی اور مجھے پورا یقین تھا کہ میرے مداح مجھے اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔‘

روبینہ دلیک نے کہا کہ ’بگ باس 14 کا سفر میرے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا کیونکہ میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’بگ باس کی فاتح بننا میرا خواب تھا اور مجھے اب یقین نہیں آرہا ہے کہ میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔‘

روبینہ دلیک کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ بہت جلد اپنے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن رکھیں گے جس میں وہ مداحوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گی اور اُنہیں بگ باس کے سفر کے بارے میں بھی بتائیں گی۔‘

واضح رہے کہ روبینہ دلیک کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینوو شکلا بھی بگ باس 14 کے گھر کا حصہ تھے لیکن وہ اس کھیل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ روبینہ دلیک نے 2006 میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے دو سال بعد 2008 میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین