• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، شادی ہال سمیت تمام تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں عدالت عظمیٰ پاکستان کے احکامات کے تحت صرف کھیلوں کی سرگرمیاں ہی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رکھی جاسکتی ہیں،شادی ہال سمیت تمام تجاوزات فوری ختم کر دی جائیں، اسپورٹس کمپلیکس میں واقع سوئمنگ پول اگلے ماہ سے کھولنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ وہ ہفتے کو یہاں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ کا دورہ کررہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پیر سے یہاں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے۔

تازہ ترین