• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں میں کتب بینی کا گرتا رجحان افسوسناک ہے، ڈاکٹر شاہانہ عروج

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خواتین یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں کتب بینی کا گرتا رجحان افسوسناک امر ہے ، ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ بک فیئر کے انعقاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر نے کہا کہ کتب کے مطالعہ سے انسان اپنے اخلاق اور معیار زندگی کو بلند کرسکتا ہے ،ترقی کرنا ہر دور کا تقاضا رہا ہے ، نئی نسل کو بھی نئے دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر چلنا چاہئے لیکن کتب بینی جیسی خوبصورت عادت کو فراموش نہیں کرنا چاہئے،ادبی ذوق ہی انسان میں تخلیقی صلاحیتیں پیدا کرتا ہے ،اگر ہم ترقی کی شاہراہ پر قدم رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا ذریعہ صرف یہ ہے کہ لوگوں میں پڑھنے کی عادت پیدا کیا جائے۔انہوں نے اساتذہ کے ہمراہ کتابوں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور ایسی ادبی سرگرمیوں کے انعقاد کو طلبا کے ذہنی ارتقا کے لئے کلیدی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسی ادبی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کتاب سے بڑھ کر دنیا میں کوئی ایسی شے نہیں جو ہمیشہ آپ کی دوست رہے۔ کتاب سے دوستی انسان کو شعور کی نئی منزلوں سے روشناس کراتی ہے ، وہاں کتب بینی ہی زندگی کے بہت سے اسرار و رموز کے ساتھ ساتھ اسے منزل سے بھی روشناس کرواتی ہے۔ مذکورہ سرگرمی کامقصد طلبا م میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینا ہے اور تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادبدبی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے اور ملک کو اچھے محققین کی ضرورت ہے جو ملک وقوم کی سماجی اورمعاشی ترقی کے لئے کار آمد تحقیق کریں جس سے عام آدمی اور معاشرے کو فائدہ پہنچے، ایسی تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کا فائدہ عوام الناس اور معاشرے کو ہو۔
تازہ ترین