• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی نالے کے اطراف رہائشیوں کو بے گھر نہ کیا جائے، احتجاجی مظاہرہ

کراچی( پ ر )اورنگی ٹاون نالے کے اطراف رہائش پذیر متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں مکینوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے اور لیز آبادی کو مسمار نہ کیا جائے ،نالے سے ملحقہ مکانوں میں گزشتہ 45سال سے لوگ مقیم ہیں جن کی رہائش گاہیں لیز ہیں۔ پریس کلب کے سامنے متاثرہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اورنگی ٹاون کی آبادی کراچی شہر کی وہ آبادی ہے کہ جو قدرتی طور پر برساتی نالوں سے نزدیک ہےاور کے ڈی اے ،کے ایم سی نے یہاں رہائشیوں کو تمام نقشوں کی موجودگی میں لیز فراہم کی۔ آج اگر بعض سرکاری ملازمین یا اداروں کی غلط پلاننگ کی وجہ سے اورنگی ٹاون نالے پر موجود لوگوں کو جبرو زیادتی کا سامنا کرنا پڑے تو ریاست پر لازم ہے کہ وہ ان غریب لوگوں کی داد راسی کرے اور انہیں نقصانات کا نعم البدل دیا جائے جبکہ عدالت نے متبادل جگہ کیلئے حکومت کو ہدایت دی تھی لیکن حکومت کی جانب سے 1700 سے زائد گھروں کے مسمار کرنے کے احکامات جاری کرنا سراسر نا انصانی ہے ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نالے پر موجود رہائشی لوگوں کو نقصانات کی ادائیگی و ازالے کی تحریری یقین دہانی کے بعد نوٹسز جاری کئے جائیں، ہماری چیف جسٹس اور وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل ہے کہ انسانیت کے ناتے انہیں بے گھر ہونے سے بچایا جائے ۔

تازہ ترین