• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو اچھے کام پر شاباش، غلط پر سزا ملتی ہے،ایڈیشنل آئی جی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب ظفر اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس کا کردار مزید بہتر کرنے کیلئے احتساب کا عمل جاری ہے۔ پولیس میں اچھے کام پر شاباش اور غلط کام پر سزا دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام افسران کو ہدایات جاری کی ہیں تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور میریٹ پر تفتیش کی جائے اور حق دار کو اس کا حق دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل قربان فاطمہ کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سائلین کیلئے دروازے کھلے ہیں اور میرٹ پر کوئی بھی ان سے رابطہ کر سکتا ہے، انہوں نے کہا افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوام دوست رویہ اختیار کریں ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل قربان فاطمہ نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین