آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکا: 2 ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

امریکا کی ریاست ٹیکساس اور مسی سپی میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں کاروبار اگلے ہفتے مکمل بحال کردیا جائے گا۔ مسی سپی میں کل سے تمام کاروبار کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب ریاستوں کے کورونا سے متعلق اقدامات واپس لینے پر ڈائریکٹر سی ڈی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت محنت کے بعد کورونا پر قابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی اسے کھونے کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہوسکے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید