• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ہاؤس پرائس گروتھ میں حیران کن تیزی

لندن (پی اے) نیشن وائیڈ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہائوس پرائس گروتھ میں حیران کن تیزی دیکھی گئی اور مکان کی اوسط قدر ریکارڈ بلند قیمت231068پونڈ پر پہنچ گئی۔ بلڈنگ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ یہ قیمت ایک سال قبل کے مقابلے میں6.9فیصد اور جنوری سے6.4فیصد زیادہ ہے۔ نیشن وائیڈ کے رابرٹ گارڈ ینر نے کہا کہ یہ اضافہ حیران کن ہے کیونکہ اسٹامپ ڈیوٹی ہالیڈے ختم ہونے سے قبل ہائوس پرائس گروتھ میں سست رفتاری کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ اسٹامپ ڈیوٹی ہالیڈے کا خاتمہ31مارچ کو ہوگا، تاہم ایسی رپورٹس بھی ملی ہیں کہ اس میں توسیع کی جاسکتی ہے، جولائی کے بعد سے انگلینڈ اور ناردرن آئر لینڈ میں اسٹامپ ڈیوٹی ہالیڈے کا مطلب یہ ہے کہ پہلے500000پونڈ کی تمام پراپرٹیز کی فروخت پر ٹیکس معطل ہے۔ اسٹامپ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا اعلان اس ہفتے کے بجٹ میں کیا جاسکتا ہے۔ بلڈنگ سوسائٹی نیشن وائیڈ نے کہا کہ سیزنل اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائوس پرائسز میں ماہ بہ ماہ0.7فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس سے جنوری میں ریکارڈ کی جانے والی0.2فیصد کمی ریورس ہوسکتی ہے، تاہم سوسائٹی کا کہنا ہے کہ فی الوقت ہائوسنگ مارکیٹ کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے اور ایمپلائمنٹ کی صورت حال کی وجہ سے ہائوسنگ مارکیٹ سست ہوسکتی ہے، بہت سے ورکرز بدستور فرلو ہیں، ان میں بہت سے افراد جابس پر واپس نہیں جاسکیں گے۔ نیشن وائیڈ کے چیف اکانومسٹ رابرٹ گارڈ ینر نے کہا کہ فی الوقت اسٹامپ ڈیوٹی ہالیڈے اقدام مارکیٹ کو بدستور کچھ تحریک فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہائوسنگ ترجیحات میں تبدیلی بھی طلب میں خاصے اضافے کا باعث بن رہی ہے کیونکہ بہت سے افراد کم آبادی والی لوکیشنز یا پراپرٹیز میں موو کرنے کے آپشنز کو اختیار کررہے ہیں اور یہ کام اقتصادی سست روی اور غیر یقینی آئوٹ طلب کے باوجود ہورہا ہے۔
تازہ ترین