• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز بناکر لاکھوں مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی رومیسہ خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ٹک ٹاک اسٹار رومیسہ خان کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 5 ملین یعنی 50  لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

رومیسہ خان ماضی کے مزاحیہ اداکار تنویر اختر خان کی بیٹی ہیں اور وہ اپنے مرحوم والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مزاحیہ اداکاری کرکے اپنے مداحوں کو خوب ہنساتی ہیں۔

اُن کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد ہر کوئی اُن کی اداکاری کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک پر رومیسہ خان کے فالوورز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

رومیسہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر رومیسہ خان کو ایک اعشاریہ تین ملین یعنی 13 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

حال ہی میں رومیسہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے مرحوم والد کی مزاحیہ اداکاری سے بےحد متاثر تھیں اور والد کی طرح اُنہیں بھی بچپن سے ہی مزاحیہ اداکاری کا شوق تھا یہی وجہ ہے کہ اُن کی زیادہ تر ٹک ٹاک ویڈیوز مزاحیہ ہوتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ جب اسکول میں تھی تو اُس وقت بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیکر اپنی اداکاری کا شوق پورا کرتی تھیں اور اس ضمن میں اُن کے والد نے اُنہیں بہت سپورٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم ہیں۔

تازہ ترین