• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی پاوری کے بعد اب اُن کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر دنانیر مبین نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگناتی نظر آرہی ہیں۔


مذکورہ ویڈیو میں دنانیر اپنی سُریلی آواز میں اور بڑے ہی شاندار انداز میں ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگنارہی ہیں۔

دنانیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے یہ گانا گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے گنگنالیا۔‘

پاوری گرل کی آواز میں بھارتی گانے کو اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ صرف ایک دن میں اُن کی پوسٹ پر 9 لاکھ 26 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

دوسری جانب دنانیر کے لاکھوں مداح اُن کی گلوکاری کو خوب سراہتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

دنانیر مبین مقبول کیسے ہوئیں؟

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

تازہ ترین