• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے پاوری ویڈیو پلاننگ کیساتھ نہیں اچانک بنائی تھی: دنا نیر

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بنانے والی لڑکی دنا نیر کہتی ہیں کہ اُنہوں نے یہ ویڈیو کسی پلاننگ کے ساتھ نہیں بلکہ اچانک صرف مذاق مستی کے لیے بنائی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں دنا نیر نے اپنی وائرل ویڈیو کے پیچھے کی کہانی سُناتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی گئی ہوئی تھی جہاں میوزک چل رہا تھا اور ہم لوگ خوب انجوائے کررہے تھے۔‘

دنا نیر نے کہا کہ ’میں نے اسی موج مستی میں کسی پلاننگ کے بغیر اچانک پاوری ویڈیو بنالی اور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میری ویڈیو اس قدر وائرل ہوگی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جب میں نے دیکھا کہ میری ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور پاکستان کے کونے کونے سے لوگ دلچسپ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں تو مجھے اس وقت جو خوشی ہوئی وہ بیان نہیں کرسکتی۔‘

دنا نیر نے کہا کہ ’جب میں نے اپنی والدہ کو ہمارے شوبز ستاروں کی پاوری ویڈیوز دکھائیں تو میری والدہ کی خوشی کی بھی کوئی انتہا نہیں تھی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی پاوری ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔‘

دنا نیر نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پریشانی کا ماحول ہے اور پھر ایسے میں میری ویڈیو کی وجہ سے سب کو خوش دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’لوگوں نے میری یہ شخصیت اس قدر پسند کی ہے کہ میں نے اب مستبقل میں اس پر کام کرنے کا سوچا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘

لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہورہی ہے۔

پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی۔

معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہیں، اُنہوں نے پاکستانی لڑکی کی ایک اس دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا ہے۔

پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ بھی دانا نیر کا یہ انداز فالو کرتے ہوئے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

دنا نیر کے ڈائیلاگز کو پسند کرتے ہوئے پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

تازہ ترین