آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بائیو سیکیور ببل میں کورونا کیسے داخل ہوا؟


پاکستان سُپر لیگ (پی سی بی) کے ایڈیشن 6 کو ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی اور ٹیم اونر میٹنگ میں بحث جاری ہے کہ بائیو سیکیور ببل میں کورونا کیسے داخل ہوا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ٹیموں کوایونٹ سے قبل الگ ہوٹل میں قرنطینہ کرا کر دوسرے ہوٹل ٹرانسفر کیا گیا۔


فرنچائز مالکان نے پی سی بی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوٹل اسٹاف بائیو سیکیور تھا، ہوٹل میں دیگر تقریبات بھی چل رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم اونرز سے میٹنگ میں پی سی بی نے خامیوں کا اعتراف کیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں میں کورونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں  میں دو اسلام آباد جبکہ ایک لاہور کا کھلاڑی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید