• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6، عمران طاہر نے وکٹ لینے پر شرٹ کیوں اتاری؟

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے پی ایس ایل کے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد شرٹ اتار کر منفرد انداز میں کینسر سے جنگ ہار جانے والے دوست طاہر مغل کو خراج عقیدت پیش کیا۔


جارح مزاج عمران طاہر میچز کے دوران اپنے نت نئے انداز سے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ روز ملتان سلطانز کے اسپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صائم ایوب کو آؤٹ کرنے پر جشن منانے کے دوران شرٹ اتاری تو نیچے طاہر مغل کی تصویر بنی ٹی شرٹ موجود تھی۔

ٹی شرٹ پر طاہر مغل کی تصویر کے ساتھ تحریر تھا کہ ’بھائی ہم آپ کو یاد رکھیں گے۔‘

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ عمران طاہر کے اس منفرد خراج عقیدت کو میچ کا ایک جذباتی لمحہ قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ طاہر مغل کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور عمران طاہر اور طاہر مغل انگلینڈ میں ساتھ کھیلتے اور ساتھ رہتے تھے۔ عمران طاہر ان کے ساتھ گزرے وقت کا اکثر ذکر کرتے رہے ہیں۔ طاہر مغل کا ماہِ جنوری میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

تازہ ترین