• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے

پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار شرکو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے 


اسلام آباد (این این آئی)پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف نے 2اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کر دئیے۔ نوٹسز مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب نے جاری کئے۔رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کیخلاف 7روز میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرے گی۔

تازہ ترین