• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف انتخابات اورآزاد پارلیمنٹ اے این پی کا پرانا مطالبہ تھا،رشید ناصر

کوئٹہ ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نے سینٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی ، اے این پی کے ارباب فاروق کاسی اور حاجی ہدایت اللہ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ صاف اور شفاف انتخابات اورمظبوط جہوریت آزاد پارلیمنٹ اے این پی کا پرانا مطالبہ تھا ،ھرہرانتخاب میں عدم مداخلت کی پالیسی اور آزاد پارلیمنٹ ہی مسائل کا حل ہے، دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں پارلیمنٹ آزاد ہے اور جہوریت اور آئین کی بالادستی کے بنا پر وہ پوری دنیا میں حکمرانی کررہے ہیں، ہمارے ہاں انتخابات میں مداخلت آئین سے انحراف اور پارلیمنٹ کو کنٹرول میں رکھنے کی سازش ملک کو تباہی کی طرف لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے تاریخ میں جہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین پر عملدرآمد کے لئے قربانیاں دی ہیں آج بھی اے این پی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
تازہ ترین