• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں خریدو فروخت کا عمل قابل مذمت ہے،ایم کیو ایم

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی صدر ملک عمران اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کا عمل قابل مذمت ہے ، فرسودہ جاگیردارانہ سوچ نے جمہوریت کی حقیقی تعریف تبدیل کردی ہے ، یہ بات انہوں نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی و سماجی تحریک ہے جس نے ہمیشہ جاگیردارانہ اور وڈیرہ شاہی جیسے فرسودہ نظام کے خلاف آواز بلند کی ہے، متحدہ قومی موومنٹ کی صوبے میں تنظیم سازی کا عمل عیدالفطر کے بعد شروع کیا جائیگا ،جس کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ،کوئٹہ زون کیلئے انچارج عبدالستار شاہوانی اور دس ارکان مقرر کئے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کیلئے سید یاسر شاہ کمیٹی کےنچارج ہوں گے جبکہ کمیٹی میں دس ممبران شامل ہوں گے ، لیگل ایڈ کمیٹی کے سید محمد طاہر ایڈووکیٹ انچارج اور سات ممبران مقرر کئے گئے ہیں، خواتین ونگ کی انچارج فاطمہ محمد حسنی کی قیادت میں قائم کمیٹی میں 5 ممبران جبکہ الیکشن سیل کیلئے سید یاسر شاہ انچارج اور 5 ممبران مقرر کئے گئے ۔
تازہ ترین