• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ﷲ مجھے ساری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے، حمائمہ ملک

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ﷲ مجھے ساری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر نور بخاری کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اپنی رہنمائی کرنے پر نور کی تعریف کرتے ہوئے ان کے نام ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا۔

حمائمہ ملک نے لکھا کہ زندگی میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کچھ حاصل کرنے کی توقع نہیں رکھتے لیکن وہ آپ کے لیے اچھے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے نور بخاری کو نورانی کہتے ہوئے دعا دی کہ ’ﷲ آپ کو ہمیشہ فیض یاب رکھے‘۔

حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں نور کی جانب سے انہیں اسکارف تحفہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یہ اسکارف پہننا پسند ہے، ﷲ مجھے اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل فرمائے اور پوری زندگی اسکارف پہننے کی توفیق عطا فرمائے۔

تازہ ترین