• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں عالمی یوم خطیب ِ اعظم عقیدت و محبت سے منایا گیا

کراچی (جنگ نیوز) بانی جماعت ِاہل سنت، عاشقِ رسول خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑویؒ کو ایصالِ ثواب کیلئے ماہ رجب کے تیسرے جمعتہ المبارک 5 مارچ کو مولانا اوکاڑویؒ اکادمی (العالمی) اور گل زار حبیب ٹرسٹ کی اپیل پر دنیا بھر میں اہل سنت کی مساجد و مدارس، مراکز اور خانقاہوں میں 38 واں سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم عقیدت و محبت سے منایا گیا۔ علما و مشائخ اور ائمہ و خطبا نے اپنے خطبات میں حضرت خطیب اعظم کی حیات و خدمات، ذات و صفات اور دین و ملت اور ملک و قوم کے لئے ان کے مثالی کارہائے نمایاں اور عشق رسول کے حوالے سے ان کی گفتار و کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں والہانہ خراج محبت و عقیدت پیش کیا اور انہیں ایصال ثواب کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی۔ بنگلہ دیش، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، سری لنکا، جنوبی افریقا، ملاوی، سوازی لینڈ، بوٹسوانا، برطانیا، جرمنی، آسٹریا، ہالینڈ، سوِئٹزر لینڈ، اسپین سمیت 49 ملکوں میں انفرادی اور اجتماعی طور پر سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم منایا گیا۔ جموں کشمیر اور اجمیر شریف میں بھی خصوصی اہتمام سے یوم خطیب اعظم منایا گیا۔ عقیدت مندوں نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، کربلا مقدسہ اور بغداد شریف میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ بھارت میں 2,000سے زائد مقامات پر یوم خطیب اعظم کے اجتماع ہوئے۔ سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم کا مرکزی اجتماع جامع مسجد گل زار حبیب، گلستان اوکاڑویؒ (سولجر بازار) کراچی میں ہوا۔ جہاں ملک اور بیرون ملک سے علما و مشائخ اور عقیدت مند حضرات و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع میں پیرزادہ میاں مستفیض شرق پوری، بیرسٹر علامہ پیر سید وسیم الحسن نقوی حافظ آبادی، مولانا سید عظمت علی شاہ ہمدانی، حاجی محمد حنیف طیب، مولانا عاشق حسین سعیدی، الحاج سید رفیق شاہ، صاحب زادہ پیر فرحت حسن نوری، مولانا نوید عباسی، سید ازہر شاہ ہمدانی، صاحب زادہ فاروق حیدر شاہ ہمدانی، پیر صابر زمان، محمد عاطف بلو، انجینئر سید حماد حسین، الحاج سید عبدالماجد وارثی، الحاج توفیق قائم خانی، سید محمد جنید شاہ، الحاج محمد نعیم نقش بندی، صاحب زادہ حامد ربانی اوکاڑوی، الحاج جاوید اقبال، محمد آفتاب اقبال، سید عادل شاہ اسحاق، شیخ محمد رفیق، محمد حمزہ ظفر، اسامہ رضا قادری، زبیر اسحق، مولانا ایوب الرحمن اوکاڑوی، مولانا حامد رضا مہروی، مولانا اشرف گورمانی، امیر بیگ معصوم، قاری محمد اقبال، حافظ محمد شفیق نورانی، ڈاکٹر سید انور نیازی، سید سمیع اللّٰہ حسینی، سید اسلم غزالی، سید ثاقب علی، امریکا سے محمد شفیق مہر، سلیم لاکھانی، مولانا قاری ضیاء اللہ نقشبندی، علامہ محمد عنصر، قاری غلام قاسم اویسی، قاری محمد امین، مولانا عبدالعزیز قادری، محمد حسین لاکھانی، قاری محمد اصغر سعیدی، سید ریحان علی چشتی، ملک ریحان گجر اور غلام حسین مغل سمیت متعدد معززین نے شرکت کی۔ قراردادیں پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ قرآن و سنّت کو مانتے ہوے ملک کے اسلامی تشخص کا تحفظ کیا جاے۔ اجتماع میں ایصال ثواب کرتے ہوئے ایک کروڑ دس لاکھ مرتبہ ختم قرآن اور ایک کھرب 28 اَرب 85 کروڑ مرتبہ درود شریف کے وِرد اور کروڑوں مرتبہ پڑھے گئے اور اد وو ظائف کا ہدیہ پیش کیا گیا۔ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے اجتماعی دعا کی اور اعلان کیا کہ 39واں سالانہ عرس 18-17فروری 2022ء کو منعقد ہوگا۔

تازہ ترین