• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی خریداری سے تیزی، 559 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، میں مالیاتی اداروں کی جانب سے خریداری کے باعث کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی ریکارڈ کی گئی ،کے ایس ای100انڈیکس میں 559 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،سرمایہ کاری مالیت 69 ارب 70کروڑ 70لاکھ روپے بڑھ گئی ، 72.12 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہوا ، تاہم کاروباری حجم 28.14فیصد کم رہا ، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مالیاتی اداروں کی جانب سے منتخب سیکٹرز میں خریداری کی گئی جس سے کاروباری حجم تو جمعرات کی نسبت 44کروڑ 14 لاکھ 96ہزار شیئرز سے کم ہو کر 31 کروڑ 72 لاکھ 37 ہزار شیئرز رہا اور اس طرح کاروباری حجم میں 12 کروڑ 42 لاکھ 59ہزار شیئرز کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم خریداری چند مخصوص سیکٹرز میں زیادہ ہو نے سے گذشتہ روز کی مندی کا رحجان تبدیل ہو گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 558.81پوائنٹس کے اضافے سے 45837.35 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، تیزی کے سبب کے ایس ای30انڈیکس بھی 275.54پوائنٹس بڑھنے کے بعد 18898.29 پوائنٹس سے بڑھ کر 19173.83پوائنٹس پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 268.12پوائنٹس کے اضافے سے 31402.02 پوائنٹس ہو گیا ، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 409 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبارہوا ، 295 کے بھاو میں اضافہ ،88کے بھاو میں کمی اور 26کے بھاو مستحکم رہے ، سرمایہ کاری مالیت 69ارب 70کروڑ 70 لاکھ 36 ہزار روپے کے اضافے سے 8192 ارب 4 کروڑ 35 لاکھ 78 ہزار روپے ہو گئی۔

تازہ ترین