• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ، الیکشن کمیشن نے کارروائی شروع کردی

اسلام آباد (طاہر خلیل )الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدو فروخت اور ہارس ٹریڈنگ کی شکایات پر باقاعدہ کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خواتین ممبران کو پیسے دینے کے الزام ،علی گیلانی اورکے پی ممبران اسمبلی کی مبینہ ویڈیو پر سماعت 9اور11مارچ کو ہو گی۔

پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی درخواستوں پرباقاعدہ سماعت شروع ہو گی ، پی پی پی کے جنرل سیکریٹری سید نئیر بخاری کی درخواست پر جس میں انہوں نے پی ٹی آئی پر سینٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسز اور خواتین ممبران کو پیسے دینے کا الزام لگایا ہے۔

اس پر الیکشن کمیشن کی باقاعدہ سماعت 11 مارچُ 2021 کو ہو گی، پی ٹی آئی کے کنول شوزب اور فرخ حبیب کی درخواست جو کہ علی گیلانی سے متعلق مبینہ لیکڈ وڈیو سے ہے اس پر بھی الیکشن کمیشن 11مارچ 2021 کو سماعت کرے گی۔

پی ایم ایل ن کے جاوید عباسی کی درخواست جو کہ کے پی کے اسمبلی ممبران سے متعلق مبینہ ویڈیو پر ہے، جس کی الیکشن کمیشن میں سماعت 9 مارچ 2021 کو ہو گی ۔

تازہ ترین