• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی نے شاہد خان آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگ لیا

کراچی(عبدالماجدبھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےعالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہےدونوں کے اہل خانہ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں لیکن منگنی کی تقریب کے لئے کچھ وقت مانگا گیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں خاندانوں کے دیرینہ تعلقات ہیں شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے رشتے پر رضامندی ظاہر کی ہے منگنی کی رسم جلد پا جائے گی۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے ہفتے کی شب جنگ کو بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں گذشتہ دو سال سے بات چیت چل رہے ۔چوںکہ شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہے اس لئے منگنی کے باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں منگنی اورشادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی سوچ سمجھ کر اس بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

تازہ ترین