• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار لارنس فوکس میئر لندن کا انتخاب لڑیں گے

لندن (پی اے) اداکار لارنس فوکس نے لندن کے میئر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا۔ وہ ری کلیم پارٹی کے لیڈر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو6مئی کو انتخابات ہونے کے اگلے دن لاک ڈائون اٹھالیں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ جس قدر جلد ہوسکے کاموں پر واپس جائیں، اپنی امیدوار ی کے بیان میں لارنس فوکس نے کہا کہ انہوں نے میئر کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ چانسلر رشی سوناک کے بجٹ میں اس اعلان کے بعد کیا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے407ارب پونڈ کا قرض لیے ہیں جو فی کس خاندان16سو پونڈ پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون نہ اٹھانے کا مطلب ہر ہفتے مزید ملازمتوں کا خاتمہ، کاروبار سے محرومی اور مستقبل میں مزید ٹیکس ہے۔ 
تازہ ترین