• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، ایران کی امریکی انتخاب 2020 پر اثر انداز ہونے کی کوشش

امریکی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکورٹی کےجاری اعلامیہ کے مطابق روس اور ایران نے امریکی صدارتی انتخاب 2020 پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تاہم اس کا نتائج پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے امریکی آپریشن کی منظوری، ٹرمپ کی حمایت اور امریکا کو سیاسی و سماجی طور پر تقسیم کرنے کے لیے دی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس، ایران اور چین کے حمایت یافتہ عناصر امریکی سیاسی تنظیموں کے سیکورٹی نیٹ ورکس پر اثر انداز ہوئے۔

واضح رہے کہ روس اور ایران پہلے ہی امریکی صدارتی انتخاب میں اثر انداز ہونے کے الزام کو مسترد کرچکے ہیں۔

تازہ ترین