امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے، بہتر محسوس کررہا ہوں۔
علاہ وازیں وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں جاری ہیں۔ سینئر وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب کو ایف-35 طیاروں کی فروخت کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔