• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔

سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی پر بھی ووٹنگ ہوگی، غزہ میں عبوری حکومت کے قیام پر بھی ووٹنگ ہوگی۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں، سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں اور تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید