نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 30 اموات پر جرمانے کردیے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کرنٹ لگنے سے یہ اموات 24-2023ء میں ہوئیں، کمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق جرمانے لیسکو، گیپکو اور فیسکو کو کیا گیا، متعلقہ کمپنیاں کو 15 دن میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق لیسکو میں 13، گیپکو میں 9 اور فیسکو میں 8 اموات ہوئی ہیں، ان پر بالترتیب 3 کروڑ، 1 کروڑ 75 لاکھ اور 1 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔