• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں پھر ووٹوں کی خرید و فروخت کا معاملہ سامنے آیا، وزیر اعظم عمران خان



وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پھر ووٹوں کی خرید و فروخت کا معاملہ سامنے آیا، ووٹنگ میں کرپشن کا باعث بننے والے تمام عوامل کو ختم کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ صاف و شفاف الیکشن کے لیے میں نے ہمیشہ انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کیا، الیکشن اصلاحات کے لیے بل جمع کروادیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کے لیے میں نے ہمیشہ الیکٹورل ریفارمز کا مطالبہ کیا، سینیٹ الیکشن میں ہم نے شفافیت کے لیے اوپن بیلٹ کا کہا، ہم نے قومی اسمبلی میں بل بھی متعارف کرایا اور سپریم کورٹ بھی گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شفاف اور قابل بھروسہ الیکٹورل نظام کا قیام جمہوریت کے مفاد میں ہے، عدالت نے اپنے فیصلےمیں الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن میں شفافیت کا کہا۔

وزیراعظم نے اسپیکر سے الیکشن اصلاحات پر بحث کے لیے بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کردی۔

تازہ ترین