وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے وار بڑھ گئے ہیں، اس لیے سخت فیصلے لیے جاسکتے ہیں۔
اسد عمر نےایک بیان میں کہا کہ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں سخت اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے، یہ صورتحال برقرار رہی تو سخت اقدامات کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے چین کی 2 کمپنیوں کیسنو بائیو اور سائنوفام سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 25 مارچ اور دوسری 30 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔